Live Updates

جنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے حکومت کوہٹانے کا مطالبہ کردیا

حکومت کوگھربھیجنےکیلئےسپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے،سینیٹ انتخابات نہیں ہونےچاہئیں ورنہ ملک کابیڑاغرق ہوجائےگا،پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نےملک کودونوں ہاتھوں سےلوٹا،عمران خان کیساتھ چلنےکوتیارہوں۔نجی ٹی وی کوخصوصی انٹرویو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 17:23

جنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے حکومت کوہٹانے کا مطالبہ کردیا
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : آل پاکستان مسلم لیگ اور سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے سپریم کورٹ سے حکومت کوہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کوگھربھیجنے کیلئے سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے،سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کا بیڑاغرق ہوجائے گا، پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا،عمران خان کیساتھ چلنے کوتیارہوں۔

سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے نجی ٹی وی کو اپنے خصوصی انٹرویو میں مطالبہ کیا ہے کہ سپریم کورٹ کوچاہیے کہ حکومت کوہٹادے۔حکومت کوگھربھیجنے کیلئے آئینی طریقہ نکالناہوگا۔سپریم کورٹ عبوری حکومت کواختیارات دے کہ وہ آئین میں ترامیم کرے۔انہوں نے کہاکہ سینیٹ انتخابات نہیں ہونے چاہئیں ورنہ ملک کابیڑاغرق ہوجائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کوموجودہ حکومت قبول نہیں ۔

حکومت کوچاہیے کہ اسمبلیوں سے مستعفی ہوکرخود گھرچلے جائیں۔پرویز مشرف نے انکشاف کیا کہ سی پیک میرا آئیڈیا تھا جو2004ء میں شروع ہوا۔ جنرل(ر)پرویز مشرف نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پرطاہرالقادری کے ساتھ ہوں لیکن زرداری کی موجودگی میں طاہرالقادری کے ساتھ کنٹینرپرکھڑاہوناممکن نہیں۔پیپلزپارٹی کی لیڈرشپ نے ملک کودونوں ہاتھوں سے لوٹا۔تاہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہونے کوتیارہوں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات