Live Updates

2018ء کے الیکشن میں ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں اگر وہ اسلام کے تابع ہوں: مولاناخادم حسین رضوی

منگل 12 دسمبر 2017 17:22

2018ء کے الیکشن میں ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملا سکتے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12دسمبر2017ء) :تحریک لبیک کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018ء میں میری جماعت ایک نظریاتی الیکشن لڑے گی جس طرح پاکستان بنتے ہوئے ہندوستان کے مسلمانوں نے نعرہ لگایا تھا کہ بن کے رہے گا پاکستان اس طرح ہم 2018ء میں نظریاتی الیکشن کے ذریعے سب کو بتا دیں گے جنہوں نے اسلام کے بنیادی اصولوں کو پامال کرنے کی کوشش کی جنہوں نے ناموس رسالت کی۔

ہمارا مقابلہ ان لوگوں کے ساتھ ہو گا اور پوری دنیا دیکھے گی کہ دین اسلام کیسے آیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ رانا ثناء اللہ کا پیر حمیدالدین سیالوی کے ساتھ جو معاملہ چل رہا ہے رانا ثناء اللہ کو جاکر جواب دینا چاہے۔رانا ثناء اللہ نے نجی ٹی پروگرام میں جو گفتگو کی ہے اسے بتانا چاہے کہ انہوں نے یہ غلطی جان بوجھ کر کی یا پھر ان سے انجانے میں یہ غلطی ہوئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارلحکومت بنانے کی یہودیوں کی سازش ہے ہم اس کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہم جلد ٹرمپ کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے ۔ یہ رہنما جو مسلمانوں کی نمائندگی کر رہے ہیں ان پر انحصار نہیں کیا جا سکتا کہ یہ بیت المقدس کی فتح کر پائیں گے ۔اسلام کا پرچم ایک بار پھر لہرائے گا وہاں پر دوبارہ سے آذان دی جائے گی کیونکہ اللہ اپنے دین کا خود مامحافظ ہے ۔ہماری کسی کے ساتھ کوئی مخالفت نہیں ہے اور ختم نبوتﷺ اور بیت المقدس جیسے معاملے پر ہم ایک ہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2018ء کے الیکشن میں ہم پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کو اپنے ساتھ ملا سکتے ہیں اگر وہ اسلام کے تابع ہوں۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :