ہنگو،پولیس کی کارروائیاں، دوجرائم پیشہ افرادسمیت 10گرفتار،اسلحہ ومنشیات برآمد

منگل 12 دسمبر 2017 17:27

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ہنگوپولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دو جرائم پیشہ عناصرسمیت 10مشکوک افراد کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ خان کی خصوصی ہدایت پرتھانہ سٹی،دوآبہ،ٹل اوربلیامینہ پولیس نے ڈی ایس پی ہنگوسرکل عمرحیات اورڈی ایس پی ٹل شوکت علی شاہ کی قیادت میں اپنے متعلقہ تھانوں کی حدودمیں آپریشن کرتے ہوئے قتل،اقدام اورگھرکاتقدس پامال کرنے کے جرم میں مطلوب 2مجرم اشتہاریوں، محمدیاسین سکنہ درویزی پلوسہ اورمیربہادر سکنہ درسمند سمیت10جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرکے ان کے قبضہ سے ایک کلاشنکوف،1بندوق،4پستول،2چارجرز،65مختلف بورکے کارتوس اوردوکلوگرام چرس برآمدکرلی۔

احسان اللہ خان کے مطابق جرائم پیشہ عناصرکے خلاف سرچ اینڈسٹرائیک آپریشنزکاسلسلہ روزانہ کی بنیادپرجاری رھے گا۔

متعلقہ عنوان :