شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہیں،جس کاسیاست میں کوئی کردارنہیں،عابد شیرعلی

چودھری برادران کےپاس سائیکل تھی وہ بھی چوری ہوگئی،اگلےالیکشن میں ن لیگ سندھ اورخیبرپختونخوا بھی چھینے گی،عاشق رسول ہوں کوئی مسلمان ہونےکا سرٹیفکیٹ نہ دے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 12 دسمبر 2017 16:53

شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہیں،جس کاسیاست میں کوئی کردارنہیں،عابد شیرعلی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 دسمبر2017ء) : وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہیں،جس کاسیاست میں کوئی کردارنہیں،چودھری برادران کے سائیکل تھی وہ بھی چوری ہوگئی،اگلےالیکشن میں ن لیگ سندھ اورخیبرپختونخوا بھی چھینے گی،عاشق رسول ہوں کوئی مسلمان ہونےکا سرٹیفکیٹ نہ دے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سیاسی بی جمالو ہیں،جس کاسیاست میں کوئی کردارنہیں۔

شیخ رشید کو پنڈی کےلوگوں نے مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ چودھری صاحبان کے پاس ہے کیا؟ان کے پاس سائیکل تھی اب توان کی سائیکل بھی چوری ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پردکھ ہے۔ماڈل ٹاؤن میں جوہوا برا ہوا ہے۔سانحے کے جوبھی ذمہ دارہیں ان کوسزاملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ طاہرالقادری کوسیاست کرنےکا شوق ہے۔ عابد شیر علی نے کہا کہ پاکستان کومذہبی انتشارپسندی کاشکارنہ کیاجائے۔

میں عاشق رسول ہوں مجھے کوئی مسلمان ہونےکا سرٹیفکیٹ نہ دے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مشکل وقت میں ہےمذاکرات سےمعاملےکوحل کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت5سالوں سےگھربھیجی جارہی ہے لیکن ہم آگےبڑھتے جارہے ہیں۔اگلےالیکشن میں ن لیگ سندھ اورخیبرپختونخوا بھی چھینے گی۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی ہے کہ پیپلزپارٹی کوالیکشن میں کرپشن کاجواب دینا ہوگا۔شرجیل میمن پانی چورہے۔