نیب لاہور نے کرپشن کیس میں پان پتی درآمد و فروخت کنندہ دو ملزمان کو گرفتار کر لیا

ملزم شیخ نسیم پر 2کروڑ 57 لاکھ ،ملزم عقیل احمد پر 9 لاکھ روپے ڈیوٹی چوری کا الزام ہے ‘ ترجمان

منگل 12 دسمبر 2017 17:16

نیب لاہور نے کرپشن کیس میں پان پتی درآمد و فروخت کنندہ دو ملزمان کو ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی احتساب بیورو (نیب )لاہور کی جانب سے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں ڈھائی ارب روپے کرپشن کیس میں مزید پیش رفت ہوئی ہے ، پان پتی درآمد و فروخت کنندہ ملزمان عقیل احمد اور شیخ محمد نسیم کو گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب لاہور کے مطابق ملزم شیخ نسیم پر 2 کروڑ 57 لاکھ جبکہ ملزم عقیل احمد پر 9 لاکھ روپے ڈیوٹی چوری کا الزام ہے ، ملزمان آپس کی ملی بھگت سے ایم ایس رامش انٹرنیشنل نامی کمپنی کے نام پر پاک سری لنکا ٹریڈ ایگریمنٹ کے تحت پان پتی درآمد کرتے رہے۔

نیب لاہور پان پتی درآمدی اور ڈیوٹی کی عدم ادائیگی کی مد میں لگ بھگ 15 ملزمان کو گرفتار کر چکا ہے۔تمام ملزمان نے ملی بھگت سے 2008-12کے دوران پان پتی درآمد و ڈیوٹی کی مد میں حکومتی خزانے کر ڈھاء ارب کا نقصان پہنچایا۔ نیب لاہور نے ملزمان کو گرفتاری کے بعد احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :