پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،

حلال فوڈ اور چمڑے کی مصنوعات میں تعاون بڑھایا جا سکتا ہے،انڈونیشیا کے صدر جنوری میں پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری کی چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ سے ملاقات کے دوران گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 17:16

پاکستان اور انڈونیشیا میں تجارت بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں،
ٓاسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) انڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری نے کہا ہے کہ پاکستان اور انڈونیشیاء کے مابین گہرے مذہبی، سیاسی، ثقافتی و تجارتی تعلقات موجود ہیں۔ دونوں ممالک کے مابین تجارت بڑھانے کے مواقع موجود ہیں جس سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔دونوں ممالک کا نجی شعبہ بھی دو طرفہ تجارت بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ا نڈونیشیا کے سفیر آئیوان سیودھی امری نے یہ بات اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ سے ایک خصوصی ملاقات کے دوران کہی۔ انھوں نے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعاون بڑھانے اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا اور کہا کہ زرعی شعبے خصوصا حلال فوڈ پراڈکٹس میں تعاون کی بڑی گنجائش موجود ہے اورحلال فوڈ پراڈکٹس کی ایکسپورٹ کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ونوں ملکوں کے مابین تجارتی وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی تعلقات کو فروغ ملے گا۔انڈونیشیاکے سفیرنے مزید کہا کہ انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیںاور ہم زراعت،حلال فوڈ پراڈکٹس،ٹیکسٹائل، لیدر اور ٹیلی کام کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانے کے خواہش مند ہیں۔انھوں نے بتایا کہ انڈونیشیا کے صدر اگلے ماہ (جنوری میں) ایک اعلیٰ سطحی بزنس ڈیلیگیشن کے ہمراہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کے تجارتی تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :