آج کل دھرنوں کے جھرنے بہہ رہے ہیں، لوگ نواز شریف کی آڑ میں ملک سے دشمنی کر رہے ہیں، دھرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، مسائل ہمیشہ بیٹھ کر مکالمے سے حل ہوتے ہیں

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 17:14

آج کل دھرنوں کے جھرنے بہہ رہے ہیں، لوگ نواز شریف کی آڑ میں ملک سے دشمنی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ آج کل دھرنوں کے جھرنے بہہ رہے ہیں، لوگ نواز شریف کی آڑ میں ملک سے دشمنی کر رہے ہیں، دھرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، مسائل ہمیشہ بیٹھ کر مکالمے سے حل ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہا کہ آج کل دھرنوں کے جھرنے بہہ رہے ہیں، لوگ نواز شریف کی آڑ میں ملک سے دشمنی کر رہے ہیں، کون ذمہ دار ہے کہ ڈالر 111روپے کا ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے ملک کا نقصان ہوتا ہے، ذاتی فائدہ تو کسی کا نہیں ہوتا، لوگوں کو مشکل میں ڈال کر کون سی راحت حاصل کرنا چاہتے ہیں،مسائل ہمیشہ بیٹھ کر مکالمے سے حل ہوتے ہیں۔