ٹنڈو محمد خان پولیس کی کارروائی ،

2ملزمان گرفتار ،اسلحہ اور کچی شراب برآمد

منگل 12 دسمبر 2017 17:14

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) ضلع ٹنڈو محمد خان کی تحصیل پولیس کے ایس ایچ او خیر محمد ملاح نے اپنی بھاری نفری کے ہمراہ خفیہ اطلاع ملنے پر گائوں سائیں بخش کوسو میں چھاپا مارکر دو ملزمان جان محمد عرف جانو کھوسو اور سبھاگو کوسو کو گرفتار کر کے ، ان کے قبضے سے ایک ہزار لیٹر کچی شراب ،بیس لیٹر تیار شدہ شراب اور شراب بنانے کا سامان برآمد کر کے 3/4 میں چالان کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :