شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر سہیل انور سیال کا اظہار افسوس

منگل 12 دسمبر 2017 17:07

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر حملے میں جوانوں کی شہادت پر سہیل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملہ اور اس کے نتیجے میں فوجی جوانوں کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت و افسوس ہے۔

(جاری ہے)

دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں مسلح افواج و قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے آفیسران و جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔شہداء کے ورثاء کے غم میں پوری قوم ان کے ساتھ ہے ۔

متعلقہ عنوان :