کراچی کی مقامی عدالت کا فرار ہونے والے قیدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

منگل 12 دسمبر 2017 17:07

کراچی کی مقامی عدالت کا فرار ہونے والے قیدی کو گرفتار کرکے پیش کرنے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) کراچی کی مقامی عدالت نے ملزم محمد ابراہیم کے فرارہونے کا نوٹس لیتے ہوئے قیدی کو ہرصورت میں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔منگل کو کراچی کی مقامی عدالت میں ملزم محمد ابراہیم کیفرارہونے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کو ہر صورت گرفتار کرکے پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے کہا ملزم کیسے فرار ہوا اگر ملزم کو پیش نہ کیا گیا تو عدالت کسٹم حکام کے خلاف عدالتی کاروائی کرنے کاحکم دیگی جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی بس ڈرائیورکو پندرہ دسمبرتک جسمانی ریمانڈ پردے دیا اورفرار ہونے والے ملزم محمدابراہیم کو پندرہ دسمبر تک بہر صورت گرفتار کرنے کاحکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ واضع رہے کہ ملزمان ایران سے اسمگلنگ کرکے غیر ملکی سگریٹ کراچی منتقل کر رہے تھے ملزم ابراہیم کسٹم حکام کو چکما دے کر فرار ہوگیا تھا۔

متعلقہ عنوان :