گڈاپ میں پونے دوسو ایکڑ ارضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ ،

ملزم کی عدم حاضری پر مزید کارروائی 23 جنوری تک ملتوی

منگل 12 دسمبر 2017 17:07

گڈاپ میں پونے دوسو ایکڑ ارضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ ،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء)سندھ ہائیکورٹ میں ضلع ملیر کے علاقہ گڈاپ میں پونے دوسو ایکڑ ارضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سماعت، عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر مزید کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کردی۔منگل کو سندھ ہائیکورٹ میں ضلع ملیر کے علاقہ گڈاپ میں پونے دوسو ایکڑ ارضی کی غیرقانونی الاٹمنٹ کے معاملہ پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں محکمہ ریونیو کے افسران ودیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم کیس کے اہم ملزم سکند علی قریشی پیش نہ ہوسکے۔ملزم سکندر علی قریشی کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انکیموکل جناح اسپتال میں زیر علاج ہے لہذا وہ آج پیش نہیں ہوسکتے۔عدالت نے ملزم کی عدم حاضری پر کیس کی مزید کارروائی 23 جنوری تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ ملزمان پر ملیر کے علاقہ گڈاپ میں ہونے دوسو ایکڑ اراضی پر غیرقانونی الاٹمنٹ کے زریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔