وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عدالتی احکامات پر متحرک ہوگئے،

شہریوں کو صاف پانی میسر آنے کا امکان دریائے سندھ سے کراچی کے ہر گھر تک پہنچنے والا پانی فلٹر ہونا چاہیے،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کومراد علی شاہ کا ٹاسک

منگل 12 دسمبر 2017 17:03

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عدالتی احکامات پر متحرک ہوگئے،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ عدالتی احکامات پر متحرک ہوگئے ہیں جس کے بعد ان بات کا قوی امکان ہے کہ کراچی کے باسیوں کو آئندہ صاف پانی میسر آسکے گا۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو وزیر اعلی سندھ کے دئیے گئے ٹاسک کے مطابق دریائے سندھ سے کراچی کے ہر گھر تک پہنچنے والا پانی فلٹر ہونا چاہیے۔

پانی کی فراہمی کا نظام جدید خطوط پر استوار بنانے ،موجودہ فلٹر پلانٹس کی اپ گریڈیشن سمیت نئے فلٹر پلانٹس کی تنصیب شامل ہے جبکہ ان کاموں کی تکیمل کے لئے لاگت اور مدت واضع کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔اس مقصد کے لئے واٹر بورڈ انتظامیہ کو ایک ہفتے میں رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔اس صورتحال میں کہا جاسکتا ہے کہ وزیر اعلی سندھ صاف پانی کی فراہمی کیلئے سخت کاروائیاں کرنے پر آمادہ دکھائی دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کئی سالوں سے محض زبانی جمع خرچ کے کچھ زیادہ نہیں کر رہا ہے۔پانی چوری، غیر قانونی ہائیڈرینٹس کے حوالے سے بھی ابھی تک کوئی موثر کام نہیں کیا جا سکا۔فلٹریشن پلانٹس تباہ حالی سے دوچار ہیں اور اس سلسلے میں واٹر بورڈ کے اقدامات صفر رہے۔کراچی میں واٹر بورڈ کی کارکردگی مناسب ہوتی تو واٹر کمیشن کی رپورٹ کچھ اور ہوتی۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ کلورینیشن جیسے معمولی نوعیت کے کام کو بھی انجام دینا مناسب نہیں سمجھا جاتا۔

متعلقہ عنوان :