سندھ ہائیکورٹ ،جے آئی ٹی منظر عام پر لانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت20دسمبر تک ملتوی

منگل 12 دسمبر 2017 17:03

سندھ ہائیکورٹ ،جے آئی ٹی منظر عام پر لانے سے متعلق دائر درخواست کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے جے آئی ٹی منظر عام پر لانے سے متعلق دائر درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست کی مزید سماعت بیس دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی،منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی جانب سے عزیر بلوچ، نثار مورائی، بلدیہ ٹائون فیکٹری کی جے آئی ٹی رپورٹ منظر عام پر لائے جانے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت میں وکیل صفائی کا کہنا تھا کہ یہ جے آئی ٹیز منظر عام پر لائی جائے تاکہ عوام کو بھی پتہ چل سکیکہ کیا ہورہا ہے، جے آئی ٹی میں عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ وہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھتہ دیتا تھا جبکہ عدالت میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا کہ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا کہنا تھا کہ ایسے جے آئی ٹیز منظر عام پر لانے سے ریاست کو خطرہ ہوسکتا ہے، جس کے باعث یہ جے آئی ٹی منظر عام پر نہ لائی جائے۔

(جاری ہے)

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کا موقف سنتے ہوئے مزید سماعت بیس دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :