ایئر پورٹ حملہ کیس،

ملزمان کی درخواست پر اے آئی جی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے جواب جمع کرادیا گیا

منگل 12 دسمبر 2017 17:03

ایئر پورٹ حملہ کیس،
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ میں ائر پورٹ حملہ کیس سے متعلق ملزمان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر اے آئی جی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے جواب داخل کرادیا گیا ہے ۔منگل کوسندھ ہائی کورٹ میں ائر پورٹ حملہ کیس سے متعلق ملزمان کی جانب سے دی گئی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت میں اے آئی جی اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا۔

۔جواب میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ سی ٹی ڈی سے تعلق رکھنے والے ثنای اللہ چیمہ اور چوہدری اعظم کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ ناصر عروج مفرور ہیں۔رپورٹ میں عدالت کو بتایا گیا کہ معاملہ پر مزید تفتیش جاری ہے۔عدالت نے تمام فریقین کو کیس کی سکھر منتقلی سیمتعلق جواب داخل کرانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 26 دسمبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ عدالت میں ملزمان کی جانب سے درخواست دائر کرائی گئی تھی جس میں موقف اپنایا گیا تھا کہ رہائش کراچی میں ہونے کی وجہ سے ایف آئی آربھی کراچی میں درج ہوئی جبکہ گواہان بھی کراچی میں ہے۔

ملزمان کا اپنی درخواست میں یہ بھی کہنا تھا کہ انکی جانوں کو سی ٹی ڈی کے اعلی افسران سے خطرہ لاحق ہے اور ہمارے گھر پر کروڑوں کی ڈکیتی بھی ہوئی۔درخواست میں ملزمان کی جانب سے کیس سکھر منتقل نہ کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :