ْعزیر بلو چ نے جے آئی ٹی میں جن شخصیات کا نام لیا ان کے خلاف کارروائی کی جائے ،علی زیدی

منگل 12 دسمبر 2017 17:03

ْعزیر بلو چ نے جے آئی ٹی میں جن شخصیات کا نام لیا ان کے خلاف کارروائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھتہ دیتا تھا، فریال تالپور نے بھتہ وصول کیا ،قبضہ کروائے عزیر بلوچ جس کیخلاف بیان دے رہا ہے ان کیخلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ یڈووکیٹ جنرل کہتے ہیں کہ جے آئی ٹی سنی سنائی باتیں ہیں میں سب اداروںسے پوچھتا ہوں کہ جے آئی ٹی کیوں منظر عام پر لائی نہیں جاتی،عزیر بلوچ نے اپنے بیان میں اعتراف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کو بھتہ دیتا تھاہے فریال تالپور نے بھتہ وصول کیا، قبضہ کروائے عزیر بلوچ جس کیخلاف بیان دے رہا ہے اس کیخلاف کیوں ایکشن نہیں لیا جاتا۔

(جاری ہے)

علی زیدی نے کہا کہ عبدالرحمان بھولا کو کیوں پکڑا گیا اس نے کسی کی بکری چرائی تھی حماد صدیقی کو کیوں پکڑکرپاکستان کے حوالے کیا گیا لیکن اصل ذمہ داروں پر ہاتھ کیوں نہیں ڈالا جارہا ہے،ڈھائی سو افراد کو زندہ جلایا گیا اسکا ذمہ دار کون ہے ،کیا وہ لوگ انسان نہیں تھے جو جل کر ہلاک ہوئے،اصل جے آئی ٹی کیوں منظر عام پر نہیں لائی جاتی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما نے کہا کہ عوام کے ٹیکس پر جے آئی ٹی بنائی گئی ہے لیکن کرمنل کو پارلمنٹ میں بھیجا جاتا ہے،ایڈووکیٹ جنرل کہتے ہے اسٹیٹ خطرہ میں آجائیگی مگر ماڈل ٹائون کے لئے بھی یہی کہا گیا تھا لیکن لاہور ہائی کورٹ نے تمام درخواستیں مستردکرکے جے آئی ٹی منظر عام پر لائی۔

پاکستان تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ ہم سانحہ بارہ مئی،ڈاکٹر عاصم حسین اور سانحہ عاشورہ کی جے آئی ٹییز کو بھی منظر عام پر لانے کے لئے جلد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گی