ہیروئن اسمگلنگ کیس ،گرفتار ملزم کی ضمانت 5لاکھ روپے کے عوض منظور

منگل 12 دسمبر 2017 17:03

ہیروئن اسمگلنگ کیس ،گرفتار ملزم کی ضمانت 5لاکھ روپے کے عوض منظور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) عدالت عظمی نے گلدان کے کنسائمنٹ کی آڑ میں 20کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کا کیس میں گرفتار ملزم کی ضمانت 5لاکھ روپے کے عوض منظور کرلی ہے۔منگل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میںگلدان کے کنسائمنٹ کی آڑ میں 20کلو گرام ہیروئن اسمگل کرنے کا معاملہ میں گرفتار ملزم کی جانب سے دائر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں این ایف حکام نے درخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم افضال کی لاہور کے قریب پتھروں کے گلدان بنانے کی فیکڑی ہے،خفیہ اطلاع پر اے این ایف نے کراچی رپورٹ سے کنٹینر برآمد کیا۔کنٹینر کی تلاشی کے دوران لائٹنگ گلدانوں کے خفیہ خانوں سے 20کلو گرام ہیروئن برآمد ہوئی اور کنسائنمنٹ کراچی سے ملائیشیا جانا تھا ۔اے این ایف حکام کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملزم افضال کو 20کلو گرام ہیروئن کے ساتھ گرفتار کیا۔عدالت نے نامزد ملزم افضال کی درخواست ضمانت کو منظور کرتے ہوئے انہیں5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :