سپریم کورٹ،اردوزبان کے نفاذ سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ہونے سے متعلق درخواست کی سماعت ملتوی

منگل 12 دسمبر 2017 17:03

سپریم کورٹ،اردوزبان کے نفاذ سے متعلق عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) عدالت عظمی نے اردو زبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملے کی درخواست پردرخواست گزار سے دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے۔منگل کوسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اردو زبان کے نفاذ کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد نہ کرنے کا معاملہ پر دائر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالت میں دائر توہین عدالت کی درخواست میں درخواست گزاراقبال کاظمی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے 8ستمبر 2015کو اردو کے سرکاری زبان کے نفاذ کا حکم دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو عمل درآمد کرنے کی ہدایت دی تھی۔درخواست گزار نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ سندھ حکومت نے سپریم کورٹ کے حکم پر اب تک عمل درآمد نہیں کیا لہذاوزیراعلی سندھ،چیف سیکرٹری ودیگرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔عدالت نے درخواست پر درخواست گزار سے دلائل طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :