وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا اجلاس

شوگر انڈسٹری سے بجلی کی مخلوط پیداوار اور قابل تجدید پالیسی 2006ء سمیت مختلف پالیسیوں پر تفصیلی غور، اجلاس میں بجلی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا بجلی ٹیرف سے متعلق مسائل کے حل کیلئے پالیسی فریم ورک میں موزوں ترامیم متعارف کرانے کا فیصلہ

منگل 12 دسمبر 2017 16:58

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت منگل کو وزیراعظم آفس میں توانائی بارے کابینہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت پٹرولیم جام کمال خان، متعلقہ ڈویژنز کے سیکرٹریز، ایم ڈی پی ایس او اور سینئر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں شوگر انڈسٹری سے بجلی کی مخلوط پیداوار اور قابل تجدید پالیسی 2006ء سمیت مختلف پالیسیوں پر تفصیلی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بجلی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا جو ہوا، شمسی توانائی اور پن بجلی کے منصوبوں سمیت ملک میں مختلف ذرائع سے توانائی کے حصول کو متنوع بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں۔ اجلاس میں بجلی کے ٹیرف سے متعلق مختلف مسائل کے حل کیلئے موجودہ پالیسی فریم ورک میں موزوں ترامیم متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیر بجلی اجلاس کے دوران کئے گئے پالیسی فیصلوں کے حوالہ سے (آج) بدھ کو پریس بریفنگ کا انعقاد کریں گے۔