موٹر وے پولیس سیکٹر ایم ٹو نارتھ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے حوالے سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب چکوال کیمپس میں سیمینار کا انعقاد

منگل 12 دسمبر 2017 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) موٹر وے پولیس سیکٹر ایم ٹو نارتھ کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی کے حوالے سے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب چکوال کیمپس میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی پی او چکوال محمد ہارون جوئیہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر موٹر وے پولیس اور یونیورسٹی کی طرف سے طلباء میں 100مفت ہیلمٹ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او محمد ہارون جوئیہ نے کہا کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے عوام میں شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ زیادہ تر حادثات غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس بھی اب عام لوگوں کی جان ومال کی حفاظت کے علاوہ عام لوگوں میں ٹریفک کے حوالے سے بھی شعور پید اکررہی ہے۔ تقریب سے ایس ایس پی موٹر وے شہریار سکندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی حفاظت کیلئے ہر صورت ہیلمٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلسٹ کو ون ویلنگ سے اجتناب کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ محتاط ڈرائیونگ کرنی چاہیے تاکہ ناصرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوںکو بھی بچایا جا سکے۔ قبل ازیں پرنسپل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب فرخ حمید نے تمام مہمانوںکو خوش آمدید کہا۔

متعلقہ عنوان :