ختم نبوتؐ پر مسلم لیگ (ن )کا مکمل ایمان ہے،چوہدری سلطان حیدر

منگل 12 دسمبر 2017 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ پی پی 20کے امیدوار چوہدری سلطان حیدر نے کہا ہے کہ نبی پاک ﷺ کی ختم نبوت پر مسلم لیگ (ن )کا مکمل ایمان ہے۔ مسلم لیگ (ن) نے اس حوالے سے اپنا پورا موقف ہر فورم پر دیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان کی رہائش پر عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چوہدری سجاد احمد خان ،حاجی نذیر سلطان، سابقہ کونسلر حاجی رفیق،چوہدری معین اکرم ،بابوعمانویل غوری، ڈاکٹر حبیب اللہ، معروف ماہر تعلیم ممتاز تارڑ، راجہ افسر، چوہدری پرویز منگن، ملک خالد سمیت سینکڑوں علاقہ کے ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔