نبی پاک ﷺ سے حقیقی محبت کرنے والے اللہ پاک کی نواز شات سے مالا مال ہوتے ہیں، پیر سید ریاض الحسن شاہ کا تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 16:58

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) نبی پاک ﷺ پر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والے اور ان سے سچی اور حقیقی محبت کرنے والے غازی وسپاہی اللہ پاک کی نواز شات سے مالا مال ہوتے ہیں۔ختم نبوت پر مکمل ایمان عاشقان رسول ﷺ کی نشانی ہے۔ان خیالات کا اظہار شیخ القرآن پیر سید ریاض الحسن شاہ گلشن شیخ الحدیث چکوال نے حضرت علامہ مولانا محمد ابرار رضوی مرحوم بکھاری کلاں کی رسم قل کے موقع پر اپنے خطاب میں کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نی کہا کہ مرحوم سچے عاشق رسولﷺ تھے اور ہمہ وقت درس و تدریس میںمصروف رہتے تھے مرحوم کا دنیا سے جانا سنی مسلک کے لیے ایک بہت ہی بڑا نقصان ہے اور یہ خلا کبھی پورا نہیں ہو گا۔اس موقع دیگر علمائے کرام سید امان اللہ، منصور حسین منٹھار، قاری شوکت محمود،قاری انجم مصطفیٰ ،قاری محمد بلال خطیب اعظم بلکسر،قاری نثار احمد،محمد شفیق احمد عباسی رضوی اور مفتی تیمور عباس رضوی نے بھی خطاب کیا۔تقریب کی صدارت پیر سید ریاض الحسن شاہ نے کی

متعلقہ عنوان :