سال میں 2 مرتبہ کام پر جا کر 21لاکھ روپے کمانے والا شخص

منگل 12 دسمبر 2017 15:57

سال میں 2 مرتبہ کام پر جا کر 21لاکھ روپے کمانے والا شخص
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔12دسمبر2017ء):دنیا میں بہت کم ایسے افراد ہوتے ہیں جو بہت کم کام کرتے ہیں لیکن اپنی ذہانت کی وجہ سے 12گھنٹے کام کرنے والوں سے بہت بہتر ہوتے ہیں ۔امریکہ کی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو سال بھر میں صرف دو دن کام کر کے پاکستانی 21لاکھ روپے سے زائد پیسے کما لیتا ہے ۔اگرچہ اس شخص کو کوئی پہاڑ نہیں سر کرنا پڑتا لیکن اس کا کام کسی پہاڑ کو سر کرنے سے آسان بھی نہیں ہے۔

کیون اسکیمڈٹ نامی شخص سال بھر میں صرف 2بار ایک ٹی وی چینل کے ٹاور کے بلب تبدیل کر کے سالانہ پاکستانی 21لاکھ روپے کماتا ہے ۔ کیون اسکیمڈٹ امریکی نشریاتی ادارے نیشنل براڈ کاسٹنگ کارپوریشن (این بی سی)کے ذیلی ٹی وی چینل کے ’ڈی ایل ٹی ‘کے ٹاور میں بطور ٹاور الیکٹریشن کام کرتا ہے ،ان کا کام صرف 1500فٹ اونچے ٹاور کے بلب تبدیل کر نا ہوتا ہے جو سال میں صرف دو بار ہی تبدیل ہوتے ہیں لیکن اس کے کام کے دنیا بھر میں چرچے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس کے دوست ٹوڈ تھرون نے کیون اسکیمڈٹ کی ٹاور پر چڑھتے ہوئے ویڈیو بنائی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر نہ صرف وائرل ہوئی بلکہ اس ویڈیو نے امریکہ میں متعدد ایوارڈز بھی جیتے ،ساتھ ہی کیون اسکیمڈٹ کی بہادری، تنخواہ ا ور نوکری کے چرچے بھی خوب ہوئے۔یہ ویڈیو کو2010میں بنائی گئی تھی لیکن اس کو2014ء میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا گیا اور اب اس ویڈیو کو تقریبا 96لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے ۔ کیون کی یہ ویڈیوآپ بھی ملاحظہ کریں: