پاکستان میں متعین ترک سفیر مصطفیٰ بابر گرجن کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے الوداعی ملاقات

پاکستان نے تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں ‘پاک ترک مابین تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں‘مصطفیٰ بابر گرجن

منگل 12 دسمبر 2017 16:43

پاکستان میں متعین ترک سفیر مصطفیٰ بابر گرجن کی صدر آزاد کشمیر سردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستان میں متعین ترکی کے سفیر مصطفیٰ بابر گرجن نے عرصہ تعیناتی کے اختتام پر صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے آج کشمیر ہائوس اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی ہے ۔ تری کے سفیر گرجن نے کہا کہ ان کے اس عرصہ تعیناتی کے دوران انہوں نے دیکھا ہے کہ پاکستان نے بڑی تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اور پاکستان و ترکی کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں تک پہنچ چکے ہیں۔

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت پر ترکی حکومت کی جانب سے مضبوط و مستحکم موقف اپنانے ، بین الاقوامی فورم اور OIC میں مسئلہ کشمیر پر کھل کر حمایت کرنے پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا ۔ صدر نے کہا کہ ترکی OIC کے جموں و کشمیر کنٹیکٹ گروپ کے بانی ممبر ہے اور ترکی نے ہمیشہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آواز بلند کی ہے ۔

(جاری ہے)

؂صدرآزاد جموں و کشمیر نے ترک صدر رجب طیب اردگان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا ہے اور اس کے پر امن حل کے لیے کوشاں رہے ۔ صدر مسعود خان نے زلزلہ سال 2005؁،ْ؁ئ کے بعد ترک حکومت کی جانب سے مظفرآباد میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی کام پر آزاد کشمیر کے عوام کی جانب سے بھی ان کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور ترکی کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے مابین نئے روابطہ قائم کیے جا رہے ہیں اور فیکلٹی ممبران اور طلباء کے باہمی تبادلوں کے باعث ترکی ، پاکستان اور آزاد کشمیر کے درمیان برادرنہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی اور ثقافتی روابطہ و تبادلہ جات سے تاریخی رشتہ روز بروز مضبوط ہوتا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :