مو جودہ حکمران اس وقت دہشت کی علامت ہیں،

رانا ثناء اللہ پنجاب حکومت کا بدما ش بن گیا ہے، ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرواکر بھی دل نہیں بھرا اس کے علاوہ اور نا جانے کتنے قتل کروا ئے ہوں پیپلز پارٹی کے مر کزی نائب صدرمیاں منظور احمد وٹو کی کارکنوں سے گفتگو

منگل 12 دسمبر 2017 16:02

مو جودہ حکمران اس وقت دہشت کی علامت ہیں،
اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) پاکستا ن پیپلز پارٹی کے مر کزی نائب صدرمیاں منظور احمد وٹو نے کہا کہ مو جودہ حکمران اس وقت دہشت کی علامت بنے گئے ہیں رانا ثناء اللہ پنجاب حکومت کا بدما ش بن گیا ہے ماڈل ٹاؤن میں قتل عام کرواکر بھی دل نہیں بھرا اس کے علاوہ اور نا جانے کتنے قتل کروا ئے ہوں ، سانحہ ماڈل ٹاؤ ن میں جو بے گناہ افراد شہید ہو ئے ہیں انکو رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف نے ہی قتل کروایا ہے موجودہ حکمران رانا ثنا ء اللہ کے سامنے بھیگی بلی بنے بیٹھے ہیں سانحہ ماڈل ٹاؤن نے مسلم لیگ (ن)کو واقعی قاتل لیگ بنا دیا ہے بے گناہ افراد کا قتل کل اِنسایت کاقتل ہے پی پی پی نے پاکستان عوامی تحریک کے اس ایشو پر ان کے سا تھ کھڑی ہے جب تک قاتلوں کا پھا نسی نہیں مل جا تی تب تک پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر طاہر القادری کے سا تھ ہے اِن خیالات کا اِظہار اِنہوں نے اوکاڑہ میں اپنی رہا ئشگاہ پر پی پی پی کے ضلعی انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد سلیم نو ناری ،یوتھ کے رہنماء محمد آصف خان بلوچ اورسابق پارلیمانی سیکرٹری چوہدری سجاد الحسن کے علاوہ کارکنوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا اُنہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ہمیشہ جمہوریت کے لیے ہر قسم کی قربا نی دی ہے نواز شریف اداروں کو آپس میں لڑوانا چاہتا ہے اور اس کی خوائش ہے کہ ملک میں مارشل لاء لگے اور سیاسی شہید بنے لیکن اِس میں وہ کبھی بھی کا میاب نہیں ہوگا مارشل لاء کی پیداواریہ ہی مانگے گی اِنکے منہ سے جمہوریت کا لفظ اچھا نہیں لگتا ۔

متعلقہ عنوان :