ُٰپیمرا اتھارٹی کا 136واں اجلاس ،

بچوں اور کھیلوں کی کیٹگری میں دوٹی وی چینلز کے نشریاتی حقوق کی منظوری

منگل 12 دسمبر 2017 16:02

ُٰپیمرا اتھارٹی کا 136واں اجلاس ،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء)پیمرا اتھارٹی نے میسرز انڈیگو انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ کی طرف سے دائر چلڈرن اور سپورٹس کیٹگریز میں دو غیرملکی نشریاتی ٹی وی چینلز ’ڈریمزورکس اینیمیشن‘ اور ’فائٹس سپورٹس‘کے نشریاتی حقوق کی درخواست منظورکر لی ہے ۔ منگل کو پیمرا ہیڈکوارٹرز میں ہونے والے 136ویں اجلاس میں اتھارٹی نے سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ’بزنس پلس‘ اور ’ذائقہ پلس‘ کے لائسنسز کی بحالی کی بھی منظوری دی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ان دونوں ٹی وی چینلز کے لائسنسزبقایا جات کی عدم ادائیگی کی بنا پر معطل کر دئیے گئے تھے تاہم منگل کو اتھارٹی ممبران کو بتایا گیا کہ چینلز انتظامیہ کی طرف سے بقایا جات کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے جس پر اتھارٹی نے چینلز کی بحالی کی منظوری دی۔ اتھارٹی ارکان نے مختلف عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات پر بھی غور کیا اور پیمرا ، اس کے لیگل ونگ اور کمیٹی کی دیانتداری و فعال کردار کو سراہا ۔ اجلاس میں شرکت کرنیوالے ارکان میں رکن پنجاب نرگس ناصر، رکن خیبر پختونخواہ شاہین حبیب اللہ، سیکرٹری داخلہ ارشد مرزا اور سیکرٹری اطلاعات سردار احمد نواز خان سکھیرا شامل تھے ۔ پیمرا چیئرمین ابصار عالم نے اجلاس کی صدارت کی ۔