ْدہشتگردی کی روک تھام کیلئے ہماری فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،سینیٹر شاہی سید

منگل 12 دسمبر 2017 16:02

ْدہشتگردی کی روک تھام کیلئے ہماری فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی،سینیٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے حملے میں آرمی کے افسر عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہادر افسروں اور جانثار جوانوں کی شہادتیں بزدل اور سفاک دہشتگردوں کیلئے موت اور ہمارے لئے زندگی کی نوید ہیں،ملک میں جاری دہشتگردی کی روک تھام کیلئے ہماری فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائینگی۔

(جاری ہے)

سینیٹر شاہی سید نے کہا دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے ایک مربوط اور جامع پروگرام پر عمل کرنا ہوگا،دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات کو بلند اور متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :