ٹیلی فون انڈسٹری ہری پور میں ملازمین کے ناجائز استعمال سی1 کروڑ 30لاکھ بجلی کا بل آیا ، انوشہ رحمان

منگل 12 دسمبر 2017 16:02

ٹیلی فون انڈسٹری ہری پور میں ملازمین کے ناجائز استعمال سی1 کروڑ 30لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اجلاس میں وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے انکشاف کیا ہے کہ ٹیلی فون انڈسٹری ہری پور میں ملازمین کے ناجائز استعمال کی وجہ سے ایک کروڑ تیس لاکھ بجلی کا بل آیا جس کی تحقیقات کی گئی تو معلوم ہواکہ کئی کئی گائوں کو ٹی آئی پی سے مفت بجلی فراہم کی گئی ۔

جبکہ بجلی چوری پکڑے جانے کے بعد ان بجلی کا بل آٹھ ہزار تک آیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس شاہی سید کی صدارت میں ہوا۔ اجلاس میں رحمان ملک ، مفتی عبدالستار،سینٹر جاوید عباسی ، سینٹر فرحت اللہ بابر، وزیر ملکت آئی ٹی انوشہ رحمان کے علاوہ وزارت آئی ٹی ، ایف آئی اے ، چئیرمین سی ڈٰ اے نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینٹر جاوید عباسی کی جانب سے ٹیلی فون انڈسٹری کامعاملہ پیش کیا گیا ۔

جس کے جواب میں وزارت آئی ٹی کی جانب سے بتایا گیا کہ ٹی آئی پی کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن آج بھی مینوئیل سسٹم کے ذریعے پینشن دی جا رہی تھی جبکہ 2017کے ابتدا میں چھ ماہ کے لئے بینک اکاونٹ کھولے گے ۔ ستمبر 2017میں 2395پینشنرزکو کمپیوٹرائزڈکرکے اور ان کے بینک اکاونٹ کھولے گے ۔انہوں نے کہاکہ 2395پینشنرزکو بینکوں کے ذریعے پینشن دی جا رہیہے ۔

جن میں سے 1698پینشنرزکو پینشن دی جا رہی ہے۔ جبکہ 697افراد کے لواحقین کو پینشن دی جا رہی ہے ۔ وزیر مملکت انوشہ رحمان نے بتایا کہ ٹی آئی پی کے ملازمین نے مکان کرائے پر دئیے ہوئے ہیں ۔ کاندانوں کے خاندان نسل در نسل انڈسٹری میں نوکریوں پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں ۔ ادارے میں گھوسٹ ملازمین بھی موجودہیں پینشنرز نے ریکارڈ کی تصدیق اور آن لائن پینشنرز کیلئے رقم اکاونٹ میں رکاوٹیں کھڑی کیں ۔

انہوں نے کہاکہ جس وقت پی ٹی سی ایل کی نجکاریکی جا رہی تھی تو اس وقت اصولی طور پر ٹی آئی پی کی بھی نجکاری کر دی جانی چاہیے تھی اجلاس میں کیپٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی سے دوسو کمپیوٹرچوری کا معاملہ بھی زیر غور آی ا۔ چئیرمین سی ڈی اے شیخ انصر نے اجلاس کو بتایا کہ چوری کی رپورٹ ایف آئی اے کو کر دی گئی ہے۔ جس کی وہ تحقیقات کر ہے ہیں نمائندہ ایف آئی اے نے اجلاس کو بتایا کہ چوری میں چی ڈی اے کے ایک افسر کا نام بھی آرہاہے۔

ملزم پارٹی کے مطابق ہمیں سی ڈٰ اے نے کمپیوٹرز میں ہارڈ وئیر ڈالنے کے لئے بلایا جس مین ساٖت وئیر تبدیل کرنے تھے چئیرمین کمیٹی شاہی سید نے کہاکہ بل کے محرک اعظم سواتی اس وقت لندن میں زیر علاج ہیں ان کی واپسی تک ایجنڈے کو منسوخ کیا جاتاہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینٹرعبدالرحمان ملک کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔ انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ وہ 67سال کے ہو گے ہیں ۔ فرحت اللہ بابر نے کہاکہ رحمان ملک آج 33سال کے ہو گے ہیں جس پر وزیر مملکت انوشہ رحمان نے کہاکہ نہیں بلکہ ڈبل 33 سال کے ہوئے ۔

متعلقہ عنوان :