حساس ادارے سے ریٹائرڈ سینئر لیڈی ڈاکٹر سے 2کروڑ روپے کا فراڈ ،

اراضی کے نام پر 2کروڑ روپے بٹور لئے گئے چار سال بعد زمین نہ دینے پر رقم کی واپسی کیلئے چیک تھما دیا گیا ،خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر عشرت محمود باری کے خلاف مقدمہ درج ،ملزم عشرت محمود نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کرا لی

منگل 12 دسمبر 2017 15:58

حساس ادارے سے ریٹائرڈ سینئر لیڈی ڈاکٹر سے 2کروڑ روپے کا فراڈ ،
اسلام آباد/پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) حساس ادارے سے ریٹائرڈ سینئر لیڈی ڈاکٹر سے 2کروڑ روپے کا فراڈ ہوگیا ،ملک عشرت محمود باری نامی شخص نے لیڈی ڈاکٹر کو سبز باغ دکھا کر اراضی دینے کے نام پر 2کروڑ روپے لئے ،چار سال بعد زمین نہ دینے پر رقم کی واپسی کیلئے سینئر ڈاکٹر کو چیک تھما دیا گیا جو بینک سے ڈس آنر ہوگیا، خاتون ڈاکٹر کی درخواست پر عشرت محمود باری کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

ملزم عشرت محمود نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانت کرا لی ۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے سے ریٹائرڈ سینئر لیڈی ڈاکٹر کو چار سال قبل اسلام آباد ہائی وے پر اراضی دینے کیلئے ملک عشرت محمود باری نامی شخص نے ان سے دو کروڑ روپے لئے ۔رقم کی وصولی کے بعد کافی عرصہ تک ملک عشرت محمود نامی شخص مختلف حیلے بہانوں سے کام لیتا رہا اور خاتون ڈاکٹر کو اراضی نہ دی ۔

(جاری ہے)

رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر ملک عشرت نامی شخص غائب ہوگیا۔معززین علاقہ کی مدد سے ملک عشرت باری تک پہنچا گیا اور معززین علاقہ کے دبا پر اس نے خاتون ڈاکٹر کو رقم کی واپسی کیلئے 2کروڑ روپے کا چیک دیا جو نجی بینک کی ایک برانچ کا تھا ، چیک کیش کرانے کیلئے جمع کرایا گیا تو ڈس آنر ہوگیا جس پر ملک عشرت باری کے خلاف خاتون ڈاکٹر نے پشاور کے تھانہ تکال میں زیر دفعہ 489Fمقدمہ درج کرا دیا۔دوسری طرف ملک عشرت باری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پشاور کی مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر لی ہے ۔عدالت کی طرف سے ملزم کو 20دسمبر کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہی

متعلقہ عنوان :