مجھے جہاں جواں سال شہادتوں پر دکھ ہے وہاں یہ فخر بھی ہے کہ ہمارے بہادر اور جانثار افسروں اور جوانوں کی شہادتیں ہمارے لئے زندگی، عزم اور بہادری کی نوید اور بزدل دہشت گردوں کیلئے موت کا پیغام ہیں

قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا آرمی افسر عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت

منگل 12 دسمبر 2017 15:58

مجھے جہاں جواں سال شہادتوں پر دکھ ہے وہاں یہ فخر بھی ہے کہ ہمارے بہادر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں آرمی افسر عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ مجھے جہاں جواں سال شہادتوں پر دکھ ہے وہاں یہ فخر بھی ہے کہ ہمارے بہادر اور جانثار افسروں اور جوانوں کی شہادتیں ہمارے لئے زندگی، عزم اور بہادری کی نوید ہیں اور بزدل دہشت گردوں کیلئے موت کا پیغام ہیں منگل کو خورشید احمد شاہ نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں آرمی افسر عبدالمعید اور سپاہی بشارت کی شہادت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انہیں جہاں جواں سال شہادتوں پر دکھ ہے وہاں انہیں یہ فخر بھی ہے کہ ہمارے بہادر اور جانثار افسروں اور جوانوں کی شہادتیں ہمارے لئے زندگی، عزم اور بہادری کی نوید ہیں اور بزدل دہشت گردوں کیلئے موت کا پیغام ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہدا کیلئے ان کے درجات کی بلندی لیئے دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ ہم ایک مربوط اور جامع پروگرام پر عمل پیرا ہوں