بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کیلئے ملکر کام کریںگے، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا اے این ایف کے زیراہتمام منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب سے خطاب

منگل 12 دسمبر 2017 15:51

بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کیلئے ملکر کام کریںگے، کمانڈر سدرن کمانڈ ..
کوئٹہ 12دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) اینٹی نارکوٹیکس فورسز کے زیر اہتمام 284 ٹن منشیات نذر آتش کردی گئی، منشیات کوئٹہ کے پہاڑی علاقے کچھ موڑ میں نذر آتش کی گئی۔ نذر آتش کی جانے والی منشیات اے این ایف، ایف سی، پولیس، ریلوے اورایکسائزنے مختلف کارروائیوں میں پکڑی۔

(جاری ہے)

118کامیاب چھاپوں کے دوران 57 ملزمان کو بھی گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے 110ٹن چرس، 55 ٹن افیون، 23 ٹن ہیروئن، 9 ٹن مارفین، 380 بوتل شراب اور دیگر ممنوعہ کیمیکل اور منشیات شامل تھی جسے نذرآتش کیا گیا۔

منشیات نذر آتش کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی، کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ تھے جنہوں نے بٹن دبا کر منشیات نذر آتش کی۔ انہوں نے اس موقع پرکہا کہ بلوچستان میں منشیات کے خاتمے کیلئے ملکر کام کرینگے۔

متعلقہ عنوان :