چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ سے من مانی فیسیں صول کرنے سے متعلق خبر پر از خود نوٹس،

پی ایم ڈی سی سے سے ایک ہفتہ میں رپورٹ طلب

منگل 12 دسمبر 2017 15:51

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ سے من مانی فیسیں صول کرنے سے متعلق خبر پر از خود نوٹس لیتے ہوئے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار سے اس حوالے سے ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

(جاری ہے)

فاضل چیف جسٹس نے از خود نوٹس ایک میڈیا رپورٹ پر لیا ہے جس میں بیان کیا گیا ہے کہ ملک میں نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے حوالے سے کوئی یکساں پالیسی یا طریقہ کار مقرر نہیں ہے، جن طلبہ کو سرکاری میڈیکل کالجوں میں داخلہ نہیں ملتا ان کے والدین فوری طور پر نجی میڈیکل کالجوں سے رجوع کرتے ہیں جہاں ان سے من مانی فیسیں وصول کی جاتی ہیں۔

فاضل چیف جسٹس نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے رجسٹرار سے نجی میڈیکل کالجوں میں داخلے کے طریقہ کار، فیس شیڈیول، زیادہ سے زیادہ فیس کی وصولی کی حد، نجی میڈیکل کالجوں کو ریگولیٹ کرنے، فیس کی وصولی کے حوالے سے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے کردار اور اس حوالے سے موصول ہونے والی شکایات پر اب تک نجی میڈیکل کالجوں کے خلاف لئے جانے والے ایکشن سے متعلق ایک ہفتہ کے اندر رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :