ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 62 کروڑ 31 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

منگل 12 دسمبر 2017 15:47

ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 62 کروڑ 31 لاکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ایوی ایشن ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر 62 کروڑ31لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں ۔ حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 4 ارب34کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسلام آباد میں اے ایس ایف کے اکموڈیشن کے لئے 11کروڑ، مردان خیبر پختونخوا میں کلپانی پل پر فلڈ فارکاسٹنگ کے لئے 5کروڑ، اسلام آباد میں کسانہ ڈیم کی تعمیر کے لئی43 کروڑ،ڈی جی خان ائیرپورٹ میں سنگل بیرک کی تعمیر کے لئے 21 لاکھ روپے ،سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔