حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستانی معیشت میں نمایاں استحکام آیا ہے،

مالیاتی خسارہ 8 فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد سے نیچے آ گیا ہے، تارکین وطن نے گزشتہ سال 20 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھجوائیں، سرتاج عزیز

منگل 12 دسمبر 2017 15:47

حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستانی معیشت میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) ڈپٹی چیئرمین منصوبہ بندی ،ترقی واصلاحات سرتاج عزیز نے کہاہے کہ حکومتی اصلاحات کی وجہ سے گزشتہ چار سال کے دوران پاکستانی معیشت میں نمایاں استحکام آیا ہے،مالیاتی خسارہ 8فیصد سے کم ہو کر پانچ فیصد سے نیچے آگیا ہے،پچھلے سال جی ڈی پی کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی،جو نو سال کی بلند ترین سطح ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے منگل کو پاکستان سوسائیٹی آف ڈویلپمنٹ اکانومسٹس کے 33 ویں سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی۔ سرتاج عزیز نے کہاکہ مالیاتی اور ٹیکس انتظام میں بہتری سے مالیاتی استحکام میں بہتری آئی ہے،مالیاتی خسارہ 8 فیصد سے کم ہو کر5 فیصد سے نیچے آگیا ہے،گزشتہ چار سال کے دوران مہنگائی میں بھی نمایاں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بجلی کے پیداواری منصوبوں اور ایل این جی کی درآمد سے توانائی کی دستیابی ممکن ہوئی اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ بتدریج حل ہوا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پچھلے سال جی ڈی پی کی شرح پانچ اعشاریہ تین فیصد رہی،جو نو سال کی بلند ترین سطح ہے،مینو فیچکرنگ،زراعت اور خدمات کے شعبوں میں بہتری آئی ہے۔انہوںنے کہاکہ پچھلے ماہ پاکستان نے عالمی مارکیٹ میں ایک ارب ڈالر کے سکوک اور ڈیڑھ ارب ڈالر کے یورو بانڈز کامیابی سے جاری کئے۔انہوںنے کہاکہ عالمی سطح پر معیشت جدید معیشتون سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی طرف منتقل ہوئی ہیں۔

ترقی کے لیے ہمیں بھی اس ماڈل پر عمل پیرا ہونا ہے۔ انہوں نے کہاکہ چین دنیا کے دس بڑے تجارتی ممالک میں شامل ہے،پاکستان کی 23 فیصد تجارت چین کے ساتھ ہے۔انہوںنے کہاکہ چین کی پیداواری لاگت کم ہے،اس سلسلے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ترقی میں تارکین وطن کا کردار اہم ہے، پچھلے سال 20 ارب ڈالر کی ترسیلات بھجوائی۔انہوں نے کہاکہ ترقی کے لئے جدید رجحانات کو اپنانا ہوگا،پاکستان کو آگے بڑھنے کے لیے قوم کا اتحاد اور سیاسی استحکام ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :