مریم اورنگزیب کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت

ْدہشتگرد مذموم عزائم سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ،ْ وزیر مملکت

منگل 12 دسمبر 2017 15:42

مریم اورنگزیب کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دہشتگرد مذموم عزائم سے دہشت گردی کے خلاف قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ ہر پاکستانی دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سپاہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کے کاندھے سے کاندھا ملاکر دھشت گردی کا صفایا کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ شہداء اپنے خون سے قربانیوں کی بے مثال تاریخ رقم کر رہے ہیں ،ْیہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوںنے کہا کہ ملک وملت کے لئے جانیں قربان کرنے والوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔وزیر مملکت اطلاعات نے شہداء کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ۔