سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہ ہوا تو الیکشن التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائیگی ،ْ وزیر داخلہ

منگل 12 دسمبر 2017 15:42

سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہ ہوا تو الیکشن التوا کرنے کی سازش کامیاب ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوا تو الیکشن کو التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائیگی۔میڈیا سے سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ یہ 2013 کا پاکستان نہیں، بجلی بحران اور دہشتگردی کی کمر توڑ دی گئی ہے ،ْ کراچی میں بھتاخوری اور ٹارگٹ کلنگ ختم کر دی گئی ہے، شہر میں کھیل کے میدان بھی آباد ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو پرامن اور ملک کا اقتصادی انجن بنانا چاہیے ،ْجمہوری قوتیں پاکستانی کی ترقی کے لیے کام کریں، ترقی کیدشمن پاکستان میں سیاسی عدم استحکام چاہتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کراچی میں جو افراد جرائم میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، مطلوب افراد کی حوالگی کیلئے ممالک سے رابطہ میں ہوتے ہیں، امید ہے تمام ادارے تعاون کریں گے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے کام کے لیے 5 سے 6 ماہ درکار ہیں ،ْ اگر سینیٹ سے حلقہ بندیوں کا کام نہیں ہوا تو الیکشن کو التوا کرنے کی سازش کامیاب ہوجائے گی اور عوام یہ کہنے میں حق بجانب ہوں گے کہ سیاسی جماعتیں الیکشن کے التو اور طویل دورانیے کے نگران سیٹ اپ کا آلہ کار بن رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو پیپلز پارٹی ہے کیا وہ سینیٹ سے مختلف کیا پی ٹی آئی بھی مختلف ہے، اگر قومی اسمبلی میں ان تمام جماعتوں نے مردم شماری کے قانون کو اتفاق رائے سے پاس کیا تو سینیٹ میں کیا ہچکچاہٹ ہے۔