نئی دہلی میں اسموگ کی لہر برقرار،

معمولات زندگی بری طرح متاثر نئی دہلی اور اس کے مضافات میں حد نگاہ 1200 میٹر رہ گئی،ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر

منگل 12 دسمبر 2017 15:37

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) بھارتی دارالحکومت میں فضائی آلودگی کی لہر برقرار ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی ایک بار پھر درہم برہم ہوگئے جبکہ ٹریفک کے ساتھ ساتھ ریلوے سروس بھی متاثر ہوگئی،میڈیارپورٹس کے مطابق دھند گہری ہونے کے باعث محکمہ ریلوے نے 10 ٹرینوں کو منسوخ کردیا جبکہ 17 ٹرینوں کو تاخیر سے چلنے پر مجبور ہونا پڑا۔

(جاری ہے)

یہی نہیں بلکہ محکمہ ریلوے نی2ٹرینوں کو ری شیڈول کردیا کیونکہ حد نگاہ مسلسل کم ہوتی جارہی تھی۔ محکمہ موسمیا ت کے مطابق نئی دہلی اور اس کے مضافات میں حد نگاہ 1200 میٹر تک آگئی۔ اس بات کا امکان ہے کہ اس میں مزید کمی ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ ایئر کوالٹی مسلسل خراب ہورہی ہے جو 289 پر پی ایم 10 اور 177 پر پی ایم 2.5 ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :