محمود خان اچکزئی سینئر سیاستدان ہیں انکو پہلے بات کرنے دیں ، آپ کو کسی نے بڑوں کا احترام کرنا شاید نہیں سکھایا ، اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں روز کورم کی نشاندہی ہو گی

قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی پرکیپٹن (ر )صفدر نے پی ٹی آئی رکن انجینئر حامد الحق کوجھاڑ پلا دی

منگل 12 دسمبر 2017 15:26

محمود خان اچکزئی سینئر سیاستدان ہیں انکو پہلے بات کرنے دیں ، آپ کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) قومی اسمبلی اجلاس میں کورم کی نشاندہی پر حکومتی رکن اسمبلی کیپٹن (ر )صفدر نے تحریک انصاف کے رکن انجینئر حامد الحق کو جھڑکتے ہو ئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو پہلے بات کرنے دیں وہ سینئر سیاستدان ہیں ، آپ کو کسی نے بڑوں کا احترام کرنا شاید نہیں سکھایا ، اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں روز کورم کی نشاندہی ہو گی ۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر مرتضٰی جاوید عباسی کی صدارت میں جاری تھا ، اس دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور رکن اسمبلی محمود خان اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر فلور مانگا ، ان کا مائیک ہوا تو تحریک انصاف کے رکن انجینئر حامد الحق نے کورم کی نشاندہی کی جس پر حکومتی رکن اسمبلی کیپٹن (ر )صفدر نے انہیں جھڑکتے ہوئے کہا کہ محمود خان اچکزئی کو پہلے بات کرنے دیں وہ سینئر سیاستدان ہیں ، آپ کو کسی نے بڑوں کا احترام کرنا شاید نہیں سکھایا ، اب خیبر پختونخوا اسمبلی میں روز کورم کی نشاندہی ہو گی۔

متعلقہ عنوان :