پاکستان ،بھارت کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بحال کرنیکی کوشش کرونگا ، نئے بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ پاکستان پہنچ گئے

اہلیہ کے ہمراہ واہگہ کے راستے لاہور پہنچنے پر ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت دیگر نے استقبال کیا ، اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گئے

منگل 12 دسمبر 2017 15:20

پاکستان ،بھارت کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بحال کرنیکی کوشش کرونگا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) بھارتی حکومت کی جانب سے نئے تعینات ہونے والے بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ پاکستان پہنچ گئے۔ بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ گزشتہ روز اپنی اہلیہ کے ہمراہ واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچے جہاں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنر سمیت دیگر نے انکا استقبال کیااور پھولوں کے گلدستے پیش کیے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اعتماد کی فضاء کو بحال کرنے کی کوشش کروں گا ، میری خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان آپس میں میل جھول بڑھے اور اس کے لئے ویزہ کی پابندی اور مشکلات کو ختم کرانے کے لئے کوشش کروں گا ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلے بھی پاکستان آچکا ہوں اور خواہش ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئے ۔ پاکستان پہنچنے کے بعد بھارتی ہائی کمشنر وجے بساریہ اہلکہ کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہو گئے۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان میں تعینات ہائی کمشنر گوتم بمبانوالے کو تبدیل کر کے وجے بساریہ کو پاکستان میں نیا ہائی کمشنر تعینات کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :