ڈی جی محکمہ زراعت کی زرعی انسٹی ٹیوٹ واقعہ میں شہید ہونے والے بلال احمد خان کے لواحقین سے تعزیت

منگل 12 دسمبر 2017 15:18

اوگی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل محمد نسیم خان نے پشاور میں زرعی انسٹی ٹیوٹ میں دہشت گرد حملہ میں شہید گائوں بیلیاں اوگی کے طالب علم بلال احمد خان کے گھر جا کر تعزیت کی اور محکمہ کی جانب سے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت شعبہ توسیع خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل محمد نسیم نے گذشتہ روز شہید طالب علم بلال احمد کے لواحقین سے ان کے گھر جا کر تعزیت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ صوبائی وزیر زراعت اکرام الله خان گنڈا پور اور سیکرٹری محمد اسرار نے حکومت کو سانحہ زرعی انسٹی ٹیوٹ کے شہید طلباء کے لواحقین کو بھی سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء کی طرح معاوضوں اور مراعات دینے کا مطالبہ پیش کیا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی محمد نسیم خان، پلاننگ ڈائریکٹر اورنگزیب، ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر مانسہرہ قاضی نثار خان، زرعی آفیسر اوگی حافظ محمد الطاف و جملہ سٹاف گذشتہ روز گائوں بیلیاں گیا اور شہید طالب علم بلال احمد خان کے والد عارف خان سواتی، چچا عرفان سواتی ایڈووکیٹ اور دیگر لواحقین سے تعزیت اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :