مانسہرہ میں سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے بعد شہر میں پٹرول کی قلت پیدا ہو گئی

منگل 12 دسمبر 2017 15:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) مانسہرہ میں سی این جی سٹیشنوں کی بندش کے بعد شہر میں پٹرول کی شدید قلت پیدا ہو گئی، شہر کے متعدد پٹرول پمپوں پر پٹرول و ڈیزل ناپید ہو گیا، ٹرانسپورٹروں سمیت مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

اس بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مانسہرہ میں منگل کو پٹرول پمپوں پر پٹرول و ڈیزل کی شدید قلت پیدا ہو گئی جس کے باعث شہر کے متعدد پٹرول پمپوں پر ڈیزل و پٹرول ختم ہو گیا جس سے نہ صرف پرائیویٹ گاڑیوں بلکہ ٹرانسپورٹ کو ایندھن کے حصول کیلئے سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرانسپورٹروں کا کہنا ہے کہ مانسہرہ میں پٹرول کی فراہمی کو یقینی نہ بنانے کی صورت میں مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :