ایبٹ آباد میں سی این جی سٹیشن عارضی بند ہونے سے ٹرانسپورٹروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر دیا

منگل 12 دسمبر 2017 15:18

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) سی این جی سٹیشن عارضی طور پر بند ہونے کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے، ایبٹ آباد سے منڈیاں، نواں شہر اور حویلیاں کے کرائے ڈبل وصول کئے جانے لگے ہیں جس پر سکول اور کالجوں کو آنے جانے والے طلباء شدید سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ بعض ٹرانسپورٹروں نے گاڑیاں ہی غائب کر دی ہیں جس سے مسافر اڈے سنسان ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

سوئی گیس کے بحران کے بعد سی این جی سٹیشنوں کو بھی مختلف اوقات میں بند کیا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹروں نے لوٹ مار شروع کر رکھی ہے۔ ایبٹ آباد سے منڈیاں اور نواں شہر کا کرایہ 10 روپے کی بجائے 20 روپے اور حویلیاں کا کرایہ 20 روپے کی بجائے 40 روپے وصول کیا جا رہا ہے جس پر مذکورہ علاقوں سے سکولوں و کالجوں کو آنے والے طلباء و طالبات سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس اور محکمہ آر ٹی اے خاموش تماشائی بن گئے ہیں اور کسی بڑے واقعہ کا انتظار کر رہے ہیں۔ بعض ٹرانسپورٹروں نے سڑکوں سے گاڑیاں ہی غائب کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :