بکریال سٹی میں عنایت آباد کے رہائشی نوجوان ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا

منگل 12 دسمبر 2017 15:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) بکریال سٹی میں عنایت آباد کے رہائشی نوجوان ڈرائیور کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ نامعلوم افراد عبید کو بکنگ پر بکریال سٹی لے گئے جہاں اسے تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ شنکیاری پولیس نے اطلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالہ کر دی۔

پولیس نے والد کی درخواست پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

عنایت آباد کا رہائشی سوزوکی ڈرائیور عبید ولد رفیق خان کو نامعلوم افراد بکنگ پر بکریال سٹی لے گئے جہاں اس پر تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا اور فرار ہو گئے۔ شنکیاری پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کی جہاں شناختی کارڈ سے شناخت کر کے اس کے ورثاء کو اطلاع دی گئی اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعش بھی ورثاء کے حوالہ کر دی گئی۔ پولیس نے والد رفیق خان کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :