بکریال سٹی کے 8 مکانات مالکان نے ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا

منگل 12 دسمبر 2017 15:18

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) بکریال سٹی کے 8 مکانات کے مالکان نے ڈیڈ لائن ختم ہوتے ہی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا، محکمہ مال 14 دسمبر کو عمارتیں مسمار کرنے سے متعلق جگہوں کی نشاندہی کرے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بکریال سٹی میں اراضی واگزار کرانے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد محکمہ مال کی طرف سے نشاندہی پر مکانات، دکانیں، مویشی خانے اور دیگر 133 عمارتیں مسمار کرنے کی تیاریاں جاری ہیں تاہم بکریال سٹی کے 8 مالکان مکانات نے ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلہ کے خلاف عدالت سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے، محکمہ مال باقی عمارتوں کی نشاندہی کیلئے 14 دسمبر کو مارکنگ کرے گی جس کے بعد ان عمارتوں کو مسمار کر کے قبضہ حاصل کیا جائے گا۔