سعودی مجلس شوریٰ نے امریکی فیصلے کو عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیدیا

مسئلہ فلسطین نے نیا موڑ لیا، اسے بین الاقوامی قراردادوںکے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے،مشرق وسطی امن و امان متزلزل کرنے والے مزید اقدامات برداشت نہیں کرسکتا،یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے

منگل 12 دسمبر 2017 15:14

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) سعودی مجلس شوری نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو عالمی امن و سلامتی کیلئے خطرناک قرار دیدیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شوری نے امریکی فیصلے کی مذمت کردی۔ سعودی ارکان شوری نے خبردار کیا کہ امریکہ کے اس فیصلے کے باعث مسئلہ فلسطین نے نیا موڑ حاصل کرلیا۔

(جاری ہے)

اسے بین الاقوامی قراردادوںکے مطابق حل کیا جانا ضروری ہے۔ مشرق وسطی درپیش بحرانوں کے ماحول میں امن و امان متزلزل کرنے والے مزید اقدامات برداشت نہیں کرسکتا۔شوری نے امریکی فیصلے کو خطرناک امن عمل کیلئے مضرت رسا ں اور جانبداری قرار دیا۔ شوری نے کہا کہ اس سے عالمی امن وسلامتی کو نقصان ہوگا۔ یہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔