سفارت خانہ پاکستان پاسپورٹ سیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاھد ریاض گجر کے چھوٹے بھائی وقاص گجر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 12 دسمبر 2017 14:37

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 دسمبر2017ء) ریاض کے ایک مقامی میں آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن کے صدر چوہدری یوسف خالد کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان پاسپورٹ سیکشن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شاھد ریاض گجر کے چھوٹے بھائی وقاص گجر ایڈووکیٹ کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا جس میں ویلفیئر اتاشی محمود لطیف،نادرا سیکشن منیجر واسق احمد،پاکستان مسلم لیگ ن سعودی عرب  کے سرپرست اعلی چوہدری عبدالمجید گجر،نائب صدر مسلم لیگ ن ریاض ریجن رانا محمد اشرف، پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات  چوہدری خادم حسین بجاڑ،میڈیا کوآرڈینیٹر ملک محمود،پاکستان پیپلزپارٹی ریاض ریجن کے جنرل سیکرٹری شعلہ بیان مقرر وسیم ساجد،عوامی نیشنل پارٹی ریاض ریجن کے سیکرٹری جنرل زمان گجر،آل پاکستانیز اوورسیز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل کاشف محمود,سابق صدر پاک میڈیا فورم ایچ ایم فیاض اور صدر پاک کشمیر میڈیا فورم حافظ عرفان کھٹانہ نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

وقاص گجر ایڈووکیٹ سرگودھا بار کے جوائنٹ سیکرٹری بھی ہیں۔وقاص گجر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا پاکستانی کمیونٹی نے بے پناہ محبت سے نوازا ہے میں سب کا تہہ دل سے مشکور ہوں یہ خوشیوں بھرے لمحات میں زندگی بھر نہیں بھول پاوں گا سعودی حکومت کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جس نے زائرین کے لئے اچھے انتظامات ہی نہیں بلکہ اچھا سسٹم بھی دیا ہوا ہے آخر میں وقاص گجر ایڈووکیٹ کو کمیونٹی کی طرف سے تحائف بھی پیش کئے گے۔

متعلقہ عنوان :