رانا ثنا اللہ نواز شریف کے آدمی ہیں اور ان کے استعفے کا فیصلہ بھی وہی کریں گے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 14:36

رانا ثنا اللہ نواز شریف کے آدمی ہیں اور ان کے استعفے کا فیصلہ بھی وہی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے سینئیر صحافی عارف نظامی نے کہا کہ صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ جو لائن لیتے ہیں وہ نواز شریف کی لائن ہے میاں شہباز شریف والی نہیں ہے۔ سیاسی طور پر وہ بھی تصادم کا راستہ ہی اختیار کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

شریف برادران کے درمیان جو انڈراسٹینڈنگ کا تاثر دیا جاتا ہے وہ یہی ہے کہ ٹھنڈی کر کے کھائیں لیکن میرے نزدیک ایسا کچھ نہیں ہے۔

شہباز شریف کئی مرتبہ نواز شریف کو دہائی دے چکے ہیں کہ وہ ہارڈ لائن نہ لیں لیکن انہوں نے ایک نہیں سنی۔ ان کا کہنا تھا کہ رانا ثنا اللہ کے استعفے کا فیصلہ میاں نواز شریف ہی کریں گے ، نواز شریف جب لندن میں تھے تو رانا ثنا اللہ بھی ان کے ساتھ ہی ہوتے تھے تو اصل میں تو رانا ثنا اللہ میاں نواز شریف کے ہی آدمی ہیں ۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی دیکھیں: