عبد المعید کو بچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا۔ والدہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 12 دسمبر 2017 14:12

عبد المعید کو بچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا۔ والدہ
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2017ء) : شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سیکنڈ لیفٹننٹ عبد المعید کے والدین کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بیٹے نے وطن پر اپنی جان قربان کر کے ہمارا سر فخر سے بلند کردیا ہے اور شہادت کا رُتبہ بھی پا لیا ہے۔

(جاری ہے)

عبد المعید کی والدہ نے بتایا کہ عبد المعید بہن بھائیوں سے سب سے بڑا تھا ۔

اسے بچپن سے ہی پاک فوج میں جانے کا شوق تھا ۔ عبد المعید کے چھوٹے بھائی نے بتایا کہ بھائی جب بھی فون کرتے تھے یہی کہتے تھے کہ محنت کرو۔ ہمیں فخر ہے کہ ہمارا بھائی شہید ہو گیا ہے۔ یاد رہے کہ آج صبح شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید جبکہ 7 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :