فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رشوت اور جعلی کاغذات پر رہائی کا انکشاف

رہائی میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور عملہ ملوث ہے ،ْہوم ڈپارٹمنٹ نے تفصیلی انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ڈی آئی جی پریزنز لاہور ریجن مبشر احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی

منگل 12 دسمبر 2017 15:06

فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رشوت اور ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2017ء) فیصل آباد کی سینٹرل جیل سے سنگین مقدمات میں ملوث قیدیوں کی رشوت اور جعلی کاغذات پر رہائی کا انکشاف ہوا ہے۔ رہائی میں جیل سپرنٹنڈنٹ اور عملہ ملوث ہے ،ْہوم ڈپارٹمنٹ نے تفصیلی انکوائری کا حکم جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق سینٹرل جیل سے نصر اللہ نامی منشیات کے قیدی کی قبل از وقت رہائی کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ جیل سے کئی قیدیوں کو مبینہ رشوت ،ْ ریکارڈ میں ہیرپھیر اور جعلی کاغذات بنا کر رہا کیا گیا ہے ،ْقیدی نصر اللہ کی رہائی کیلئے 15 لاکھ روپے رشوت لی گئی اور جعلی تعلیمی اسناد بنا کر سزا معافی کے قانون کا فائدہ اٹھایا گیا۔

ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ڈی آئی جی پریزنز لاہور ریجن مبشر احمد کو انکوائری آفیسر مقرر کر کے دو ماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔جیل ذرائع کے مطابق مزید 6 ایسے قیدیوں کا معاملہ بھی سامنے ا?یا ہے جنہیں قبل از وقت رہا کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :