دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی

وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال کی شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت، شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی

منگل 12 دسمبر 2017 15:02

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اس حملے میں شہید ہونے والے کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور اس ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔