مضبوط لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں‘

یہ 12اکتوبر 1999 نہیں ‘وقت بدل گیا ہے‘ نواز شریف پر جس طرح سے کیس چلائے جارہے ہیں یہ ہمارے لئے تکلیف دہ ہے ‘ہم صبر سے سارا کام چلا رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے بات چیت

منگل 12 دسمبر 2017 15:02

مضبوط لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں‘
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 دسمبر2017ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ نے کہا ہے کہ مضبوط لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں‘ یہ 12اکتوبر 1999 نہیں ہے وقت بدل گیا ہے‘ نواز شریف پر جس طرح سے کیس چلائے جارہے ہیں یہ ہمارے لئے تکلیف دہ ہے ہم صبر سے سارا کام چلا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تہمینہ دولتانہ نے کہا کہ حلقہ بندیوں کے حوالے سے بل ہم تو بار بار لارہے ہیں لیکن تاخیر اپوزیشن کی طرف سے ہورہی ہے۔

جہوریت کے سفر کو روکنا نہیں چاہئے اس کو چلتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف پر جس طرح سے کیس چلائے جارہے ہیں یہ ہمارے لئے تکلیف دہ ہے ہم صبر سے سارا کام چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مضبوط لوگ پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں یہ 12اکتوبر 1999 نہیں ہے وقت بدل گیا ہے۔